حماس نے اپنا مؤقف پہنچا دیا، جنگ بندی معاہدے کے قریب ہیں: اسماعیل ہنیہ

حماس نے اپنا مؤقف پہنچا دیا، جنگ بندی معاہدے کے قریب ہیں: اسماعیل ہنیہ
غزہ: حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ ہم نے اپنا مؤقف قطری بھائیوں اور ثالثوں کو پہنچا دیا ہے، اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی معاہدے تک پہنچنے کے قریب ہیں۔ غیر ملکی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ جنگ بندی کے ابتدائی 5 روزہ عارضی معاہدے میں زمینی سیز فائر اور جنوبی غزہ میں اسرائیل کے فضائی حملوں کو بھی محدود کیا جائے گا۔ مجوزہ معاہدے کے تحت 300 فلسطینیوں کو اسرائیلی جیلوں سے رہا کیا جائے گا جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ قطری وزیراعظم نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کچھ یرغمالیوں کی رہائی کے بعد عارضی سیز فائر معاہدے میں معمولی مسائل ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔