“صداقت وامانت” کا بُت پاش پاش ہوگیا ، وزیر اعظم

“صداقت وامانت” کا بُت پاش پاش ہوگیا ، وزیر اعظم
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے عمران خان کی نااہلی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ “صداقت وامانت” کا بُت پاش پاش ہوگیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ قوم نے دیکھ لیا کہ کرپٹ پریکٹس کرکے وزیراعظم کے منصب کو ذاتی آمدنی کا ذریعہ بنایاگیا۔ “صداقت وامانت” کا بُت پاش پاش ہوگیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ قانون سے لڑنے، گولیاں،ڈنڈے چلانے ، فسادی جتھے لانے کے بجائے قانون کے سامنے سر جھکائیں۔کوئی قانون سے بالا نہیں۔ خیال ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں ناہل قرار دے دیا ہے۔الیکشن کمیشن نے فیصلے میں کہا ہے کہ عمران خان رکن قومی اسمبلی نہیں رہے ہیں، عمران خان کی جانب سے جمع کرایا گیا جواب درست نہیں تھا، عمران خان کرپٹ پریکٹس میں ملوث رہے ہیں، ان کی قومی اسمبلی کی نشست کو خالی قرار دیا جاتا ہے لہذا ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی جائے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔