اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے پہلے ہی پتہ تھا اس کا رزلٹ کیا آنا ہے، رات کو پارٹی اراکین کو بتادیاتھا کہ مجھے صبح نااہل کردیں گے۔انہوںنے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف عدالت جائیں گے. سابق وزیر اعظم عمران خان نے نا اہلی کے بعد قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مافیا پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کو ختم کرنے کی کوشش کررہی ہے، سیاسی جماعتیں سکڑ کر فیملی پارٹیز ہوگئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 25 مئی کو پولیس نے بےگناہ شہریوں پر تشدد کیا، میرے خلاف اور شہبازگل کیخلاف بھی دہشت گردی کے مقدمات درج کرائے گئے۔ عمران خان نے ویڈیو بیان میں کہا کہ مجھے پہلے ہی پتہ تھا اس کا رزلٹ کیا آنا ہے، رات کو پارٹی اراکین کو بتادیاتھا کہ مجھے صبح نااہل کردیں گے، تمام اراکین کو واٹس ایپ کے ذریعے بتایاتھا۔ عمران خان نے کہا کہ ملک کا وزیراعظم اور وزرا کو تحفے ملتے ہیں تو یہ سارے تحفے توشہ خانہ جاتے ہیں اور قانون کے تحت آدھی قیمت پر خرید سکتے ہیں، عدالت میں اس کیس میں ایک چیز غیرقانونی نہیں نکلے گی۔ ہم الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف عدالت جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں سکڑ کر فیملی پارٹیز ہوگئی ہیں، مجھے اور نوازشریف کو ایک طرف دکھایا جارہا ہے ، نوازشریف چور ہے ، اس کے بچوں کے پاس بڑے بڑے محلات ہیں، میں کرکٹ کھیلتا تھا ، 34 سال پہلے میں نے فلیٹ لیاتھا،اس کو بیچ کر پیسہ پاکستان لایا۔ نواز شریف ایک رسید نہیں دکھا سکا کہ پیسا کہاں سے آیا، میں نے عدالت میں ایک ایک رسید دکھائی، میں اپنا پیسا بینک کے ذریعے باہر سے ملک لے کر آیا، جس آدمی کی ساری جائیدادیں اپنے نام پر ہیں اس کو نا اہل کر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ میری جتنی بھی زندگی ہے ان چوروں کا مقابلہ کرنے کیلئے ہے، الیکشن کمیشن مافیا کا حصہ ہے، جب تک زندہ ہوں ان کا مقابلہ کروں گا۔انہوں نے کہا کہ میں آپ کو کال دوں گا، لوگوں سے کہتا ہوں احتجاج ختم کر دیں۔