اسلام آباد کے ایئر ریڈار میں داخل ہونے پر ٹریفک کنٹرول نے نواز شریف کے طیارے کو خوش آمدید کہا اور طیارے کو وفاقی دارالحکومت میں لینڈنگ کیلئے گرین سگنل دیا۔ سابق وزیراعظم کے ہمراہ 148 مسافر خصوصی پرواز میں پاکستان آئے ہیں جبکہ لیگی رہنما عرفان صدیقی، ناصر جنجوعہ اور ڈاکٹر عدنان بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ قبل ازیں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو وطن واپس لانے کیلئے طیارہ ’امید پاکستان‘ ایک گھنٹہ 34 منٹ تاخیر سے 11 بجکر 4 منٹ پر دبئی ائیرپورٹ سے روانہ ہوا۔بریکنگ نیوز????
— Public News (@PublicNews_Com) October 21, 2023
میاں نواز شریف کا طیارہ اسلام آباد ایئرپورٹ لینڈ کر گیا#PublicNews #PublicUpdate #NawazSharif #PMLN #Islamabad pic.twitter.com/sqLiMkNgVE
اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے کے بعد سابق وزیر اعظم قانونی ٹیم سے مشاورت کریں گے، قانونی ٹیم میں اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز سمیت دیگر شامل ہوں گے، نواز شریف کو دونوں کیسز سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔ نوازشریف قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد لاہور روانہ ہونگے، اعظم نذیر تارڑ نواز شریف کے ہمراہ لاہور پہنچیں گے، امجد پرویز سمیت قانونی ٹیم کے دیگر ممبرز اسلام آباد میں ہی رکیں گے۔ سابق وزیراعظم نوازشریف مینار پاکستان پہنچ کر جلسے سے خطاب کریں گے۔قائد مسلم لیگ ن محمد نوازشریف وطن روانگی کیلیے جہاز میں میں سوار#خوش_آمدید_نوازشریف pic.twitter.com/aQGzmPutro
— PMLN (@pmln_org) October 21, 2023