ویب ڈیسک: پارلیمان کے دونوں ایوانوں سے منظوری کے بعد 26 ویں آئینی ترمیم کی حتمی منظوری کا مرحلہ شروع ہوگیا۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے 26 ویں آئینی ترمیم کی توثیق کیلئے دستخط کرنے کے بعد اپنی ایڈوائس صدر پاکستان آصف علی زرداری کو بھجوا دی۔
صدر مملکت آصف علی زرداری کے دستخط کے بعد 26 ویں آئینی ترمیم باضابطہ آئین کا حصہ بن جائے گی۔
آئینی ترمیم پر دستخط کیلئے ایوان صدر میں تقریب منعقد ہوگی جس میں پارلیمنٹیرینز بھی شریک ہوں گے۔
صدر مملکت کی جانب سے آئینی ترمیم پر وزیراعظم کی ایڈوائس پر دستخط کی تقریب کیلئے صبح 8 بجے کے وقت کا اعلان کیا گیا تھا تاہم بعد میں اسے تبدیل کرکے صبح 6 بجے کردیا گیا تھا۔