ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے طبی معائنے کےلئے درخواست دائر کر دی گئی۔متفرق درخواست میں عبوری ریلیف کی استدعا بھی شامل ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چوہدری کے ذریعے دائر کی گئی۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ ڈاکٹر عاصم یوسف، ڈاکٹر ثمینہ نیازی اور ای این ٹی ڈاکٹر کو فوری معائنے کی اجازت دی جائے۔بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالجین کو رسائی نہیں دی جا رہی۔
ڈاکٹر عاصم کو 15 اکتوبر 2024کو جیل میں درخواست گزار تک رسائی نہیں دی گئی۔ ڈاکٹر عاصم یوسف، ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر ثمینہ نیازی کو بانی چیئرمین کے معائنہ کی اجازت دی جائے۔
ذاتی معالجین کو 15 روزہ شیڈول کے مطابق چیک اپ کی اجازت دی جائے۔متفرق درخواست میں عبوری ریلیف کی استدعا بھی شامل ہے۔