کورونا ویکسین نہ لگوانے والے ٹرمپ کے پیروکار قرار

کورونا ویکسین نہ لگوانے والے ٹرمپ کے پیروکار قرار
اسلام آباد (ویب ڈیسک) عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ پوری دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی ویکسین کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ویکسین نہ لگوانے والوں پر مختلف پابندیوں بھی عائد کی گئی ہیں۔ اس حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں زبردستی کورونا ویکسین لگوانے کے لیے کیس کی سماعت اس دلچسپ صورتحال اختیار کر گئی جب عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جو ویکسین نہیں لگواتا وہ ڈونلڈ ٹرمپ کا فالوور ہے۔ اس وقت کیس کی سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ کی جانب سے کی گئی۔ درخواست گزار وکیل شاہینہ شہاب الدین سے عدالت نے استفسار کیا کہ آپ نے لگوا لی ہے جس پر انھوں نے بتایا کہ ابھی تک ویکسین نہیں لگوائی۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ ویکسین نہ لگوانے کی وجہ سے عدالت نہیں آ سکتیں، مگر ویڈیو لنک کے ذریعہ پیش ہوں۔ خاتون وکیل کی جانب سے کہا گیا کہ ویکسینیشن کے خلاف نہیں ہوں، میں صرف زبردستی ویکسینیشن کے حق میں نہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ویکسین لگوانے کے حق میں نہیں تھا۔ آپ بھی ویکسینیشن نہ کروا کے وبا کے پھیلاؤ میں معاون بننا چاہ رہی ہیں۔ ویکسین نہ لگوا کر دیگر لوگ بھی ڈونلڈ ٹرمپ والی بات پر پورے اتر رہے ہیں لہذا وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے پیروکار ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔