برطانوی خفیہ ایجنسی کا انسٹاگرام پرآفیشل اکائونٹ

برطانوی خفیہ ایجنسی کا انسٹاگرام پرآفیشل اکائونٹ
لندن ( ویب ڈیسک )برطانیہ کی خفیہ ایجنسی بھی انسٹا گرام پر ٗ غلط مفروضوں کا خاتمہ کرنے کیلئے برطانیہ کی خفیہ ایجنسی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر ایک اکائونٹ بنائیں گے اور اس اکائونٹ کا آغاز آج سے کر دیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی خفیہ ایجنسی ایم آئی فائیو آج @mi5official کے یوزر نیم سے انسٹا گرام پر اکائونٹ بنانے جا رہی ہے ٗ ایجنسی کی طرف سے یہ سوشل میڈیا اکائونٹ کھولنے کے دو مقاصد بتائے جارہے ہیں ٗ ایک خفیہ ایجنسی کے حوالے سے مفروضوں کا خاتمہ اور دوسرا وہاں پر خفیہ دستاویزات کو ضرورت کے وقت عوام سے شیئر کیا جائے گا۔ انسٹاگرام اکائونٹ پر برطانوی خفیہ ایجنسی کے افسران بھی سیشنز رکھا جائے اور پوری دنیا کے لوگ ان سے سوال جواب کی صورت میں بات کر سکیں گے ٗ یہ اقدام ایم آئی فائیو کے نئے ڈائریکٹر جنرل کین میک کیلم کی طرف سے اٹھایا گیا ہے کیونکہ ان کی پالیسی یہ ہے کہ انتہائی خفیہ طریقے سے کام کرنے والی ایجنسی کو اپنے بارے میں بات کرنے کا موقع بھی ملنا چاہیے۔

Watch Live Public News