ایرا نی ڈرون طیار وں نے امریکہ کی ناک میں دم کر دیا

ایرا نی ڈرون طیار وں نے امریکہ کی ناک میں دم کر دیا
واشنگٹن ( ویب ڈیسک ) امریکی سنٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل میکنزی ایران کے ڈرون طیاروں کی طرف سے مسلسل امریکی بحری بیڑے کی تصاویر اور حساس معلومات حاصل کرنے پر سخت تشویش کا شکار ہوگئے ہیں اور انہوں نے اسے امریکہ کیلئے پریشان کن قرار دیا ہے ۔امریکی جریدے بلومبرگ نے انکشاف کیا ہے کہ ایوان نمائندگان کی مسلح افواج کمیٹی کے روبرو جنرل میکنزی نے کہا ہے کہ ایران کے جدید ڈرون طیاروں سے خطے میں امریکی کی فضائی برتری کو مسلسل چیلنج کیا جا رہا ہے ٗ اس وجہ سے کوریا کی جنگ کے بعد پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ امریکہ کی فضائی برتری ختم ہو کر رہ گئی ہے۔ جب تک ہم ایران کے ڈرون نظام کو سمجھنے اور اس کا توڑ نکالنے میں کامیاب نہیں ہوتے ہمیں دوبارہ فضائی برتری حاصل نہیں ہو سکتی ۔دوسری طرف ایرانی حکام نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ بدھ کے روز چار ایرا نی ڈرون طیاروں نے خلیج فارس میں امریکی بحری بیڑے کی تصاویر بنائی ہیں ٗ ان تصاویر میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ امریکی بحری بیڑے کے عرشے پر جہاز کھڑے ہیں ۔

Watch Live Public News