”ظمانت مل جائے تو میرٹ رُک جائے تو ججز کے خلاف پروپیگنڈا “

”ظمانت مل جائے تو میرٹ رُک جائے تو ججز کے خلاف پروپیگنڈا “

اسلام آباد (پبلک نیوز) معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ظمانت مل جائے تو میرٹ رُک جائے تو ججز کے خلاف پروپیگنڈا۔

ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا تھا کہ درباری ظمانت کو جان بوجھ کر کلین چٹ سمجھ بیٹھے ہیں۔ آمدن سے زائد اثاثے شاید خادم اعلیٰ نے عوام کی خدمت کر کے بنائے۔ 1990 میں موصوف کے اثاثے 21 لاکھ روپے ظاہر کیے گئے۔ 1998 میں ظاہر شدہ اثاثے ایک کروڑ 48 لاکھ روپے اثاثے ظاہر کیے۔ 2005 کے بعد 7 ارب 32 کروڑ 80 لاکھ اثاثے ظاہر کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کے اثاثے 1998 سے 2018 تک عوامی خدمت کر کر کے 549 ارب ہوئے۔ خادم اعلیٰ خدمت کے نام پر اندھا دھند کرپشن کرتے اور اربوں روپے بناتے رہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔