حالات کا تقاضا ہے پورے ملک میں ایک ہی وقت میں الیکشن ہو، سراج الحق

حالات کا تقاضا ہے پورے ملک میں ایک ہی وقت میں الیکشن ہو، سراج الحق
لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ پنجاب اور کے پی میں انتخابات الیکشن سے پہلے الیکشن متنازع بنا دیں گے، نتیجہ کوئی نہیں مانے گا حالات کا تقاضا ہے کہ چاروں صوبوں اور وفاق میں ایک ہی دن الیکشن ہونا چاہیے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ادارے بھی آپس میں دست گریباں ہیں، لوگوں کا اداروں پر اعتماد ختم ہوتا جا رہا ہے، پاکستان کا آئین ہے جو بہترین ڈاکومنٹ ہے، جس پر پوری قوم ایک ہے۔ سراج الحق نے کہا کہ حکمران آئین کی ان دفعات پر عمل کرتے ہیں جو ان کی مرضی کا ہو۔ سپریم کورٹ نے فیصلہ کیا ہے 14 مئی کو الیکشن ہو گا، اس الیکشن کے نتیجے میں مزید انتشار ہو گا، حالات کا تقاضہ ہے نہیں ہے کہ ایک صوبے میں الیکشن ہو، اس کا نتیجہ کوئی قبول نہیں کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن سے پہلے الیکشن متنازع بن گیا ہے، جماعت اسلامی سمجھتی ہے ایک دن الیکشن ہو، چاروں صوبوں مرکز میں بھی ہو، الیکشن کیسی ایک لیڈر یا ایک پارٹی کے کہنے پر نہیں ہو سکتا، یہ ملک دو پارٹیوں کو نہیں ہے۔ سراج الحق نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کی ہے، محسوس کیا ہے کہ وہ بھی چاہتے ہیں اس دلدل سے ملک نکلے، سب کو اپنے اپنے موقف سے پیچھے ہٹنا پڑے گا، ایسی تاریخ پر اتفاق کرنا پڑے گا جو سب کے لیے قابل قبول ہو۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔