پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 22 اگست 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 22 اگست 2021
پاکستان میں کوروناایک بار پھر بڑھنے لگا، مہلک وائرس نے مزید75 زندگیاں نگل لیں، اموات کی مجموعی تعداد24 ہزار 923 ہوگئی،24 گھنٹوں کے دوران 3ہزار 842 نئے کیس رپورٹ،مثبت کیسز کی شرح7 اعشاریہ ایک فیصد ریکارڈ کی گئی۔ سندھ حکومت کا یوٹرن، تعلیمی ادارے30 اگست سے نہیں کھلیں گے، محکمہ تعلیم نے صوبے بھر میں اسکول تاحکم ثانی بند رکھنے کا اعلان کردیا، نوٹیفکیشن بھی جاری، فیصلہ کورونا کیسز میں اضافے کے بعد کیا گیا۔ بہت ہوگیا،پاکستان پر الزامات کا سلسلہ بند ہونا چاہیے، اپنی ناکامیوں کی ذمہ داری ہم پر نہ ڈالی جائے،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا دوٹوک موقف، کہا افغان حکومت کے پاس لڑنے کی ہمت نہیں توکیا اس کا ذمہ دار پاکستان ہے؟ افغانستان سے امریکی واتحادی افواج کے انخلاءکا فیصلہ ہماری رائے لئے بغیر کیا گیا۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بائیڈن انتظامیہ پر کڑی تنقید،افغانستان میں طالبان کی فتح کو دنیا کی تاریخ میں سب سے بڑی فوجی شکست قرار دے دیا، کہا جوبائیڈن نے طالبان کے خوف سے امریکی فوجیوں اور شہریوں کی زندگی خطرے میں ڈال دی۔ طالبان کے کنٹرول کے بعد افغانستان کی صورتحال،او آئی سی کا اہم اجلاس آج ہوگا، سعودی عرب کی درخواست پر بلائے گئے اجلاس میں خطے کے تازہ ترین حالات پر غور کیا جائے گا۔

Watch Live Public News