حبس اور پیاس سے کابل ائیر پورٹ پر 7افراد ہلاک

حبس اور پیاس سے کابل ائیر پورٹ پر 7افراد ہلاک
کابل ( ویب ڈیسک ) افغانستان میں کابل ائیر پورٹ پر افغا نستان سے نکل جانے کے انتظار میں بیٹھے ہوئے 7 افراد جان کی بازی ہار گئے، ان کی موت ہجوم ، حبس اور پانی کی کمی کی وجہ سے ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان کے انسانی المیے میں ایک اور درد ناک باب کا اضافہ اس وقت ہوا جب کابل ائیر پورٹ پر ملک سے نکل جانے کی آس لگائے 7 افراد لوگوں کے ہجوم میں حبس اور پانی نہ ملنے کی وجہ سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، افغانستان پر طالبان کا کنٹرول حاصل کرنے کے بعد کابل ائیر پورٹ پر امریکی فوج کا کنٹرول ہے اور وہاں پر ہزاروں کی تعداد میں افغان شہری اس آس پر بیٹھے ہیں کہ ان کو کسی دوسرے ملک میں پناہ مل جائے۔ اب تک تقریباً سات ہزار سے زائد افراد کو دوحا لایا جا چکا ہے، ساڑھے آٹھ ہزار سے زائد مہاجرین نے امارات کے راستے سفر کیا ہے، امریکی حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے تقریبا پندرہ ہزاروں افغانیوں کو امریکہ میں لاکر پناہ دی ہے، کابل ائیر پورٹ پر سنگین صورتحال کی وجہ سے امریکہ، چین اور دیگر ممالک نے اپنے شہریوں کو وہاں آنے سے منع کر دیا ہے۔

Watch Live Public News