صوبہ سندھ میں سکول غیر معینہ مدت تک بند کرنے کا اعلان

صوبہ سندھ میں سکول غیر معینہ مدت تک بند کرنے کا اعلان
کراچی ( پبلک نیوز) سندھ میں کورونا کیسز کی بڑھتی ہوئی خطرناک شرح کے با عث صوبے بھر میں سکول تاحکم ثانی بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا، تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے اس پابندی پر عمل کرنے کے پابند ہوں گے، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے وزیر ا علیٰ سندھ مراد علی شاہ کی طرف سے تعلیمی ادارے ایک ہفتے بند کرنے کے اعلان کے بعد بھی صوبہ سندھ میں کورونا کی صورتحال میں بہتری دیکھنے میں نہیں آئی جس کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے کہ پورے صوبے میں تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے غیر معینہ مدت کیلئے بند کئے جا رہے ہیں۔ دوسری طرف پرائیوٹ سکولز ایسوسی ایشن اس خدشے کا اعلان کر رہی تھی کہ تعلیمی اداروں پر پابندی لگ سکتی ہے اور اس سے قبل ہی یہ الٹی میٹم دیا جا چکا ہے کہ اگر حکومت سندھ نے 23 اگست تک سکول نہ کھولے تو آؤٹ ڈور سکولنگ شروع کر دی جائے گی، مگر ان کے الٹی میٹم سے ایک دن پہلے ہی تمام تعلیمی اداروں کو غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔

Watch Live Public News