اسد عمر منظرعام پر آگئے،سائفر کیس میں گرفتاری کی خبروں کی تردید

اسد عمر منظرعام پر آگئے،سائفر کیس میں گرفتاری کی خبروں کی تردید
اسلام آباد: پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر منظر عام پر آگئے اور گرفتاری کی خبروں کی تردید کردی۔ تفصیلات کے مطابق اسد عمر نے سائفر کیس میں گرفتاری کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میری گرفتاری کی غلط خبر تھی۔ مجھے ایف آئی اے نے گرفتار نہیں کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ سائفر کے معاملے میں عدالت آیا ہوں اور اس کیس میں ضمانت قبل ازگرفتاری دائر کی ہے۔ دو بار سائفر معاملے پر شامل تفتیش ہو چکا ہوں۔ جج صاحب نے دورا کیا اٹک جیل کا،سنجیدہ الزامات پر مبنی رپورٹ تیار کی گئی ہے جج صاحب کی طرف سے۔ خیال رہے کہ دو روز قبل یہ خبر گردش کر رہی تھی کہ اسد عمر کو سائفر کیس میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ایف آئی اے ذرائع کا کہنا تھا کہ اسد عمر سے سائفر کیس میں پوچھ گچھ کی گئی ہے، باضابطہ گرفتار نہیں کیا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔