رحمت اللعالمینؐ سکالر شپ پروگرام کا آغاز

رحمت اللعالمینؐ سکالر شپ پروگرام کا آغاز

لاہور (پبلک نیوز) وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی جانب سے پنجاب کے طلبہ و طالبات کے لیے رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم سکالر شپ پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے سی ایم ہاؤس میں باقاعدہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

وزیراعلیٰ نے رحمت اللعالمینؐ سکالر شپ کی ویب سائٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نبی کریمؐ سے منسوب رحمت اللعالمینؐ سکالر شپ کا اجراء اعزاز ہے- ”بعد از خدا بزرگ توئی قصہ مختصر“ ہی عظمت رسولؐ کی دلیل ہے نبی کریمؐ سے ہر مسلمان کی جذباتی وابستگی کو الفاظ میں بیان کرنا محال ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔