ایف اے ٹی ایف اجلاس میں پاکستان بارے رپورٹ پیش

ایف اے ٹی ایف اجلاس میں پاکستان بارے رپورٹ پیش

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے اجلاس میں ایشیا پیسفک گروپ کی جانب سے پاکستان کے بارے میں رپورٹ پیش کی گئی۔ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے 27 نکات پر عملدرآمد رپورٹ ایشیا پیسفک گروپ کو ارسال کی تھی۔ پاکستان کی عملدرآمد رپورٹ کی روشنی میں ایشیا پیسفک گروپ نے جائزہ رپورٹ تیار کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشیا پیسفک گروپ کی جانب سے رپورٹ پیش کرنے کے بعد ممبران کی جانب سے جائزہ لیا گیا۔ کل فیٹف اجلاس میں ایشیا پیسفک گروپ کی پاکستان کے بارے میں رپورٹ پر بحث ہو گی۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستانی وقت کے مطابق تقریباً دو بجے کے بعد رپورٹ پر بحث ہو گی اور بدھ کو فیٹف اجلاس میں پاکستان بارے فیصلہ کیا جائے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔