جیل بھرو تحریک : شاہ محمود ، اسد عمراور اعظم سواتی نے گرفتاری دیدی

جیل بھرو تحریک : شاہ محمود ، اسد عمراور اعظم سواتی نے گرفتاری دیدی
لاہور: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی ، اسد عمر اور اعظم سواتی نے گرفتاری دیدی۔ پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک ، پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی ، اسد عمر ، اعظم سواتی اور عمر سرفراز چیمہ قیدیوں والی ویں میں بیٹھ گئے ۔ اس کے علاوہ جمشید اقبال چیمہ بھی قیدیوں والی وین میں سوار ہوگئے۔ پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کپتان کی کال پر جیل بھرو تحریک کی قیادت کرتے ہوئے وعدے کے مطابق پہلی گرفتاری دینا باعثِ فخر ھے۔ یہ تحریک تب تک جاری رہے گی جب تک امپورٹڈ حکومت ملک میں جاری لاقانونیت ختم نہیں کردیتی اور عوامی عدالت میں گزشتہ دس ماہ کی تباہ کاریوں کا حساب نہیں دیتی۔ قیدیوں کو لے جانے والے وین کے اندر اور چھت پر کارکن سوار ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہم نے گرفتار نہیں کہ یہ خود قیدیوں والی وین میں آ کر بیٹھ گئے ہیں ۔ خیال رہے کہ پی ٹی آئی نے جیل بھرو تحریک کے اعلان کر رکھا ہے،آج صبح ہی تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنان کی بڑی تعداد زمان پارک اور چئیرنگ کراس (فیصل چوک ) پہنچنا شروع ہوئی تھی۔ اس تحریک کا مقصد انتخابات ، معاشی عدم استحکام اور پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں پر مبینہ کریک ڈاؤن کے خلاف احتجاج کرنا ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔