حکومت کا کفایت شعاری کے اقدامات کا اعلان

حکومت کا کفایت شعاری کے اقدامات کا اعلان
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے کفایت شعاری کے اقدامات کا اعلان کردیا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ وزیروں ،مشیروں اور معاونین نےتنخواہیں نہ لینے فیصلہ کیا ہے، وزراگیس پانی اور بجلی کابل ذاتی جیب سے ادا کریں گے، وفاقی وزرا بیرون ملک اکانومی کلاس میں سفر کریں گے، وفاقی وزرا 5 ستارہ ہوٹلوں میں قیام نہیں کرینگے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت نے منی بجٹ پیش کیا، منی بجٹ میں امیرلوگوں پر ہی ٹیکس لگایا گیا، ملک میں مزید مہنگائی ہوگی، آئی ایم ایف معاہدے کی وجہ سے سخت فیصلے کرنا پڑے، آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کردی گئیں، آئی ایم ایف نے سبسڈیزکم کرنے کی شرط رکھی تھی۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں ہمیشہ غریب اور متوسط طبقے نے قربانی دی ہے، منی بجٹ میں بڑی کارپوریشنز پر ٹیکس لگایاگیا، آئی ایم ایف شرائط کی وجہ سے مزید مہنگائی ہوگی، آئی ایم ایف کے ساتھ ہمارے معاملات آخری مراحل میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی کوشش ہے کہ روپے کی قدر مستحکم ہو، آئی ایم ایف نے غریب طبقے کو سبسڈی دینے کاکہا، آئی ایم ایف کے ساتھ جو شرائط طے کی گئیں انہیں پورا کرنا ہے، اتحاد ی حکومت ملک کو مشکلات سے ضرور نکالےگی، امید ہے آئندہ چند روز میں آئی ایم ایف سے معاملات طے ہوجائیں گے، اتحادی حکومت ملک و قوم کیلئے دن رات کوشاں ہے۔ وزیروں ،مشیروں اور معاونین نےتنخواہیں نہ لینے فیصلہ کیا ہے۔وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ وزراگیس پانی اور بجلی کابل ذاتی جیب سے ادا کریں گے، وفاقی وزرا بیرون ملک اکانومی کلاس میں سفر کریں گے، وفاقی وزرا 5 ستارہ ہوٹلوں میں قیام نہیں کرینگے، کابینہ ارکان کے زیر استعمال تمام لگژری گاڑیاں واپس کی جاری ہیں، کابینہ کے زیراستعمال تمام لگژری گاڑیوں کو نیلام کیا جائے گا۔ شہباز شریف نے کہا کہ ملکی سطح پر سنگل ٹریژری اکاونٹ قائم کرنے کیلئے وزارت خزانہ نے کام شروع کردیا ہے، ملکی سطح پر سنگل ٹریژری اکاونٹ فوری طور پر قائم کیا جائے گا،۔ وزرا سے سیکیورٹی گاڑیاں واپس لے لی جائیں گی، جن شخصیات کو خطرہ ہوگا، انکی سیکیورٹی کے تعین کیلئے وزیر داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی سفارشات دے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ گرمیوں میں دفاترصبح ساڑھے7بجے کھولنے کی منظوری دی گئی، بڑ ے بڑے سرکاری گھر بیچ دیئے جائیں گے، سرکاری میٹنگ میں صرف چائے اور بسکٹ دیئے جائیں گے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے توشہ خانہ کاریکارڈ پبلک کرنے کااعلان کردیا، انہوں نے کہا کہ کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ توشہ خانہ سے صرف 300 ڈالر تک کا تحفہ رکھ سکتے ہیں، صوبائی حکام سے درخواست ہے کہ کفایت شعاری اور بچت پالیسی کو یقینی بنائیں، ان اقدامات سے وفاق کی سالانہ 200ارب روپے تک کی بچت ہوگی، یہ صرف وفاق کی بچت ہو گی صوبے اس میں الگ سے حصہ ڈالیں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔