واٹس ایپ میں  نیئر بائی شیئر نامی نیا فیچر متعارف کرادیا گیا

لاہور: (ویب ڈیسک )  معروف میسجنگ ایپ واٹس ایپ میں ایک نیا اور بلکل منفرد فیچر کو بہت جلد متعارف  کرایا جانے والا ہے۔

ویب بیٹا انفو(WABetaInfo) کی رپورٹ میں  کہا گیا ہے کہ  واٹس ایپ کے فائل شیئرنگ  فیچر کے ذریعے قریب موجود افراد سے فائلز شیئر کرنا بہت آسان ہو جائے گا۔فی الحال  یہ نیا فیچر صرف  اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے بیٹا (beta) ورژن میں دستیاب ہے۔

رپورٹ  میں بتایا گیا ہے کہ  یہ فیچر اسی وقت کام کرے گا جب دیگر افراد کی جانب سے شیئر کی درخواست کو منظوری دی جائے گی۔فائل صرف ان صارفین سے شیئر کی جا سکے گی جو  صارف کی کانٹیکٹ لسٹ میں موجود ہونگے۔

رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ  فائل شیئرنگ کے فیچر کو  بھی میسجز اور کالز کی طرح   اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا تحفظ حاصل ہوگا۔

ویب بیٹا انفو کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  اس وقت اس نئے فیچر کی آزمائش بیٹا (Beta)  ورژن میں ہو رہی ہےلہذا کب تک یہ فیچر تمام افراد کیلئے متعارف کرایا جائے گا یہ کہنا مشکل ہوگا۔