ڈی آئی جی پولیس شارق جمال کی پرسرار موت ، نجی فلیٹ میں مردہ پائے گئے

ڈی آئی جی پولیس شارق جمال کی پرسرار موت ، نجی فلیٹ میں مردہ پائے گئے
لاہور : پنجاب پولیس کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل ( ڈی آئی جی ) شارق جمال پراسرار طور پر انتقال کر گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی شارق جمال کی لاش فلیٹ نمبر 104 اے تھانہ نشتر کی حدود میں پائی گئی جب کہ وہ ڈیفنس فیز فور میں رہائش پذیر ہیں اور ان کی رہائش گاہ کو تھانہ ڈیفنس اے لگتا ہے ۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیفنس اے ڈویژن پولیس نے ایک مرد اور ایک خاتون کو حراست میں بھی لیا ہے۔ ذرائع نے کا بتانا ہے کہ شارق جمال کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ ان کی پراسرار موت کا مقدمہ انکی بیوی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائے گا، گھر سے دور نجی فلیٹ سے لاش کا بر آمد ہونا تحقیقات کا باعث بنا۔ خیال رہے کہ شارق جمال ڈی آئی جی ٹریفک اور ڈی آئی جی ریلوے بھی تعینات رہے جب کہ وہ کچھ عرصہ قبل ہی گریڈ 21 میں ترقی کیلئے کورس کر کے آئے تھے اور ان دنوں آفیسر آن سپیشل ڈیوٹی ( او ایس ڈی ) تھے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔