پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری: بیرسٹر سیف کا سخت ردعمل آگیا

پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری: بیرسٹر سیف کا سخت ردعمل آگیا
کیپشن: پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری: بیرسٹر سیف کا سخت ردعمل آگیا

ویب ڈیسک: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار کرکے جعلی سرکار اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔

   چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا کہ جعلی حکومت نے فسطائیت کے تمام ریکارڈز توڑ دیے۔ بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن کی گرفتاری سے ثابت ہوا کہ جعلی حکومت آخری سسکیاں لے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار کرکےجعلی سرکار اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔ پولیس نے پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں غیر قانونی طور کمپیوٹر اور اہم دستاویزات قبضے میں لیں۔ فارم 47 جعلی سرکار پی ٹی آئی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوفزدہ ہے۔ پی ٹی آئی جعلی سرکار کے لیے ڈراؤنا خواب بن چکی ہے۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ مینڈیٹ چور سرکار کے خاتمے کے دن قریب آچکے ہیں۔ ملک میں حقیقی جمہوریت اور قانون کی پاسداری کو یقینی بنانے کے لیے پی ٹی آئی کی جد وجہد جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما اور کارکن مینڈیٹ چورسرکار کے جعلی ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں۔

Watch Live Public News