پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 22 جون 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 22 جون 2021
وزیراعظم عمران خان کا امریکا کو ایک بار پھر فوجی اڈے دینے سےانکار،واشنگٹن پوسٹ میں لکھے گئےمضمون میں وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان میں امریکا کے ساتھ مل کر امن کا شراکت دار بننے کے لئے تیار ہیں لیکن جنگ کے لئے نہیں، کہا امریکا 20 سال میں جنگ نہیں جیت سکا تو ہمارے ملک میں اڈوں کے ساتھ کیسے جیتے گا،امریکی انخلا کے بعد کسی تنازع کےمتحمل نہیں ہوسکتےپاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح کم ہو کرایک اعشاریہ 69 ہوگئی،24 گھنٹوں کے دوران 663 نئے کیس رپورٹ،مزید 27 افراد جان کی بازی ہار گئے،اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 34 ہو گئی،فعال کیس 33 ہزار 452 ریکارڈ کئے گئے، 2 ہزار 179 مریضوں کی حالت تشویشناک ہےمعیشت بہترہوناشروع ہوگئی ہے،گزشتہ حکومت اتنی ہی اچھی تھی توبیس ارب ڈالرخسارہ کیوں چھوڑاتھا؟وزیرخزانہ کااسمبلی میں خطاب،مہنگائی اس لیےہوئی کہ گندم،چینی،دالیں موجودنہیں تھیں،ایکسپورٹ کرنےسےقیمتوں میں اضافہ ہوا۔فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا 5 روزہ اجلاس،پاکستان کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا،پاکستان نے اہداف کے حصول میں تمام 27 نکات میں پیش رفت سے متعلق رپورٹ جمع کرادی پشاور کے علاقے چمکنی میں مسلح افراد کی گھرمیں گھس کر فائرنگ،بچوں اورخواتین سمیت ایک ہی خاندان کے 7افرادقتل، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ لگتاہے، ملزمان کی گرفتاری کےلئے آپریشن جاری

Watch Live Public News