پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات12بجے،23جون 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات12بجے،23جون 2021
وفاقی کابینہ نے موٹروویز اور ایئرپورٹس کو رہن رکھنے کے لیے پلان کی منظوری دے دی ہے۔ آئی اے کے نئے چیئرمین کی منظوری دی گئی۔ اسلم خان پی آئی اے کے نئے چیئرمین ہوں گے۔صوبائی وزیر سندھ اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی نااہلی اور غلط فیصلوں سے پھر آٹا بحران سر اٹھانے لگا۔ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن ملک بھرمیں کل سے آٹے کی سپلائی بند نہ کریں، عوام کوپریشانی ہوگی۔وزیراعظم عمران خان امریکی چینل کو انٹرویو کا معاملہ، حکومت پاکستان کا ایچ بی او انتظامیہ کے سامنے معاملہ اٹھانے کا فیصلہ، انٹرویو کا کچھ حصہ سنسر کرنے پر ایچ بی او سے وضاحت مانگ لی گئی۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ٹک ٹاک سے تقریباً ایک کروڑ غیر اخلاقی ویڈیوز کو ہٹا دیا جبکہ سات لاکھ ایسا مواد اپلوڈ کرنے والے اکاؤنٹ بھی معطل کر دیئے ہیں۔وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 46واں اجلاس ہوا جس میں عوام کو مصنوعی مہنگائی سے ریلیف دینے کے لیے پنجاب کابینہ نے بڑا فیصلہ کیا۔ سہولت بازار قائم کرنے سمیت متعدد منظوریاں دے دی گئیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔