نیب ترمیم کا فائدہ بزدار اور فرح کو ہوگا، رانا ثناء اللہ

نیب ترمیم کا فائدہ بزدار اور فرح کو ہوگا، رانا ثناء اللہ
اسلام آباد:وفاقی وزراء رانا ثناء اللہ اور مریم اورنگزیب کی قومی سلامتی کمیٹی اجلاس پر بریفنگ ، وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں عسکری و سیاسی قیادت نے شرکت کی ، اجلاس کو اہم قومی معلامات پرتفصیلی بریفنگ دی گئی ، اجلاس کے حوالے سے ارکان پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے گا. وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ارکان پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کیلئے پارلیمان کا ان کیمرہ اجلاس طلب کیا جائے گا، عمران خان سیاسی طور پر زندہ رہنے کیلئے آئے روز نئے شوشے چھوڑ رہے ہیں ، یوٹرن ماہر سے پوچھا جائے کہ امریکی سازش کا بیانیہ کہاں گیا؟ گزشتہ حکومت نے 4سال لوٹ مار کا بازار گرم رکھا، فرح گوگی اور بشریٰ بی بی کے نام ہر کرپشن میں فرنٹ ویمنز کے طور پر سامنے آرہے ہیں، برطانیہ نے منی لانڈرنگ کی 50 ارب روپے کی رقم پاکستان کو واپس لوٹائی، 5 ارب روپے لے کر برطانیہ سے ملنے والے 50ارب روپے اسی شخص کو لوٹا دیئے گئے، عمران خان نے 5 ارب لے کر برطانیہ سے ملنے والے 50ارب روپے اسی شخص کو لوٹا دیے، پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے نیب ترامیم کے حوالے سے غلط بیانی کی جارہی ہے. وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ نیب ترامیم کے بعدکسی کے ناپکڑے جانے کا تاثر بے بنیاد ہے ، عمران خان اداروں کا غلط استعمال کرتے رہے ہیًں، عمران خان نے محمد شہبازشریف کے خلاف نیب کے جھوٹے کیسزبنوائے،محمد شہباز شریف کے خلاف ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کی جا سکی، گزشتہ 4سال عمران خان کا واحد ایجنڈا صرف اور صرف سیاسی انتقام رہا ، بے بنیاد اور بدنیتی پر مبنی مقدمات کو غلط ثابت کرنا ہمارا حق ہے، نیب اصلاحات پر عمران خان غلط بیانیہ بنانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، نیب ترمیم کا فائدہ بزدار اور فرح کو ہوگا،اگر نیب ترامیم کا فائدہ ہونا ہے تو آپ کے لوگوں کو ہونا ہے، اگر نیب قوانین سے کوئی نہیں پکڑا جائے گا تو آپ کو خوش ہونا چاہیے.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔