پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کی پہلی اسائمنٹ کونسی؟ پی سی بی نے اعلان کر دیا

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کی پہلی اسائمنٹ کونسی؟ پی سی بی نے اعلان کر دیا

لاہور: (محمد شکیل خان) پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کی پہلی اسائمنٹ کونسی ہوگی؟ پی سی بی کی جانب سے اعلان کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کیمپ میں 25کرکٹرز شرکت کریں گے۔ برطانیہ میں پروفیشنل کرکٹ کھیلنے والے کرکٹرز اور آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے والے کرکٹرز پری سیزن کیمپ سے مستثنی ہیں۔ 

پچیس کرکٹرز میں سے پندرہ رکنی پاکستان شاہینز اسکواڈ 8 سے13 جولائی تک کیمپ میں حصہ لے گا۔ پاکستان شاہینز 14 جولائی سے18 اگست تک ڈارون آسٹریلیا کا دورہ کرے گی۔ جیسن گلیسپی دورہ ڈارون میں ریڈبال ہیڈ کوچ ہونگے اور وہ چار روزہ میچوں کے بعد پاکستان واپس آجائیں گے۔ 

گلیسپی بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کے ہیڈ کوچ ہیں۔محدود اوورز کے میچوں میں عبدالرحمن پاکستان شاہینز کے ہیڈ کوچ ہونگے۔ پاکستان شاہینز ڈارون میں بنگلہ دیش اے کے خلاف دو چار روزہ میچ کھیلے گی۔

پاکستان شاہینز دورے میں پچاس اوورز کے دو میچوں کے علاوہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی حصہ لے گی۔ 

ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ پی سی بی عثمان واہلہ کا کہنا ہے کہ اس دورے سے ہمارے کھلاڑیوں کو ایکسپوژر ملے گا۔ 

پی سی بی نے کہا کہ پاکستان شاہینز کا یہ لگاتار دوسرے سال ڈارون کا دورہ ہے گزشتہ سال اس نے ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی تھی۔پری سیزن فٹنس اور فیلڈنگ کیمپ میں عبداللہ شفیق، فیصل اکرم اور  حسیب اللہ شامل ہیں۔ 

حنین شاہ، امام الحق، محمد عرفان خان ، کامران غلام اور کاشف علی بھی حصہ ہیں، اس کے علاوہ خرم شہزاد، مہران ممتاز، محمد حارث ، محمد حریرہ اور  وسیم جونیئر بھی شامل ہیں۔ 

مبصر خان، عمیر بن یوسف، صاحبزادہ فرحان، ثمین گل اور سرفراز احمد بھی شامل ہیں، سعود شکیل، شاہنواز دھانی، طیب طاہر، عمر امین، عثمان قادر اور زاہد محمود بھی حصہ لیں گے۔

اگلے ہفتے کیمپ میں مزید ایک کھلاڑی کو شامل کیا جائے گا۔ پاکستان شاہینز  میں حسیب اللہ ، حنین شاہ، محمد عرفان خان اور کامران غلام بھی شامل۔ کاشف علی، خرم شہزاد، مہران ممتاز، محمد حریرہ،اور مبصر خان بھی حصہ ہیں۔ 

عمیر بن یوسف، صاحبزادہ فرحان، شاہنواز دھانی، طیب طاہر اور عمر امین بھی شامل جبکہ کپتان اور ایک اور کھلاڑی کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

Watch Live Public News

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔