سندھ میں گندم خریداری کیلئے سرکاری مراکز کھولنے کا اعلان

سندھ میں گندم خریداری کیلئے سرکاری مراکز کھولنے کا اعلان

کراچی(پبلک نیوز) سندھ حکومت نے گندم کی خریداری کے سرکاری مراکز کھولنے کا اعلان کر دیا۔

گندم کی خریداری کے مراکز لاڑکانہ، حیدرآباد، سکھر، شہید بینظیر آباد ڈویژن اور میرپور خاص میں کھولے جائیں گے۔

سندھ حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے حکم نامے کے مطابق ڈسٹرکٹ عمرکوٹ، دادو، کشمور، قمبر، خیرپور، گھوٹکی، نوشہرو فیروز اور سانگھڑ میں بھی گندم کی خریداری سینٹر کھولے جائیں گے۔

سندھ حکومت نے صوبے کے 25 تعلقوں میں گندم خریداری کے 30 سینٹر کھولنے کا حکم جاری کیا ہے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔