پاکستان سٹیل مل کے مزید 5 سو ملازمین برطرف

پاکستان سٹیل مل کے مزید 5 سو ملازمین برطرف
ف

کراچی (پبلک نیوز) پاکستان سٹیل ملز نے مزید 500 ملازمین کو برطرف کر دیا ہے۔ سٹیل ملز کی جانب سے بے روز گار کیے جانے والے ملازمین کی کل تعداد 5000 ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیکل ڈپارٹمنٹ کے تمام 155 ملازمین کو بھی نوکریوں سے نکال دیا گیا ہے۔ ملز انتظامیہ کی جانب سے ساڑھے چار ہزار ملازمین کو پہلی ہی برطرف کیا جا چکا ہے۔خیال رہے کہ پاکستان سٹیل مل 2015 سے بندش کا شکار ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر مل دس کروڑ کا خسارہ بھی اٹھا رہی ہے۔ گزشتہ برس جون تک مل 212 ارب روپے کا نقصان اٹھا چکی تھی۔

حالیہ برطرفیوں پر تنقید کرتے ہوئے سٹیل مل سٹیک ہولڈ گروپ نے اس کو عدالتی فیصلہ کی خلاف ورزی قرار دیا۔ یاد رہے کہ 2015 میں اسٹیل مل کے 16700 ملازمین تھے۔ 7 ہزار کی مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائرڈ ہو چکے ہیں جبکہ 5000 کو انتظامیہ کی جانب سے برطرف کر دیا گیا ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔