چین، مسلم امہ سے تعلقات کو وسعت دینا چاہتا ہے

چین، مسلم امہ سے تعلقات کو وسعت دینا چاہتا ہے
اسلام آباد: ( پبلک نیوز) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چین، مسلم امہ سے تعلقات کو وسعت دینا چاہتا ہے۔ منگل کو او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 48ویں اجلاس کے حوالے سے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حاسد او آئی سی کانفرنس کامیاب ہوتے نہیں دیکھنا چاہتے۔ انشاء اللہ او آئی سی کانفرنس کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت اب بھی او آئی سی کانفرنس کو ناکام بنانے کے لئے دن رات کوشش کر رہا ہے۔ اللہ کی مدد شامل حال ہے۔ انشاء اللہ او آئی سی کانفرنس ضرور کامیاب ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو خدشہ ہے کہ پاکستان اس کانفرنس میں مسئلہ کشمیر کو اٹھائے گا۔ ہم نے اس کانفرنس میں مسلم امہ کی توجہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال کی جانب مبذول کروانی ہے۔ بلاول بھٹو کو او آئی سی کانفرنس کے ایجنڈے کا علم نہیں ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے کو اس کانفرنس میں جو اہمیت دی جائے گی، وہ ماضی سے مختلف ہوگی۔ تاریخ میں پہلی بار چینی وزیر خارجہ او آئی سی کانفرنس میں شرکت اور خطاب کریں گے۔ چین، مسلم امہ سے تعلقات کو وسعت دینا چاہتا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔