عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
لاہور: (ویب ڈیسک) عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت میں 7 ڈالر 69 سینٹ کا اضافہ ہوگیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، برینٹ تیل کی قیمت میں 7 ڈالر 69 سینٹ کا اضافہ ہوگیا۔ دوران ٹریڈنگ برینٹ کروڈ خام تیل کی قیمت 115.62 ڈالر فی بیرل ہوگئی جبکہ ڈبلیو ٹی آئی (WTI) خام تیل کی قیمت 112.12 ڈالر کی سطح پر موجود ہے۔ خیال رہے کہ روس کے نائب وزیراعظم نے روسی تیل پر پابندی لگانے اور یورپ کا انحصار روسی تیل پر کم کرنے پر متنبہ کیا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ سکتی ہیں۔ واضح رہے کہ چند روز قبل چینی معیشت میں ممکنہ سست روی سے تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی واقع ہوئی تھی۔جس کے بعد عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں دس فیصد سے زائد کمی ہوئی تھی ، برینٹ خام تیل 8 ڈالر 74 سینٹ کمی سے 100.88 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہوا تھا۔جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 9 ڈالر 34 سینٹ کمی کے بعد 96.89 ڈالر ہوگئی تھی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔