وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سندھ تھرپارکر میں تاریخی منصوبوں کا افتتاح کر دیا

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سندھ تھرپارکر میں تاریخی منصوبوں کا افتتاح کر دیا
تھر: وزیراعظم نے سندھ تھرپارکر میں تاریخی منصوبوں کا افتتاح کر دیا ہے اس موقع پروزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دہائیوں کی محنت کے بدولت ہی آج تھر کے ریتیلے میدان میں ہزاروں میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے ، تھر کا کوئلہ ہزاروں میگاواٹ بجلی پیدا کرسکتا ہے ۔ تھرپارکر میں شنگھائی الیکٹرک منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کیلئے یہ ایک خوشی کا دن ہے کہ آج ہم سب نے مل کر ہی تھر کے اس صحرا میں 330 میگاواٹ ایک منصوبہ ’تھل نووا‘، 1330 میگاواٹ کا ایک اور منصوبے اور کوئلہ نکالنے کے ایک منصوبے کا افتتاح کیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ دہائیوں کی محنت کے بدولت ہی آج تھر کے ریتیلے میدان میں ہزاروں میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے ، تھر کا کوئلہ ہزاروں میگاواٹ بجلی پیدا کرسکتا ہے ، جو لوگ آج یہ کہہ رہے ہیں نا کہ تھر کوئلے کی بنیاد پر بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ نہیں بننا چاہیے تھا وہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے مخالف ہیں ، اگر یہی بجلی درآمد شدہ کوئلوں سے بنائی جائے گی تو پاکستان کے اربوں ڈالر خرچ ہوجائیں گے ۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ان منصوبوں کی بدولت ہی یہاں ہزاروں لاکھوں لوگ برسرروزگار ہوں گے ، صوبے سندھ پہلے بھی کراچی جیسے ’کماؤ شہر‘ کے حوالے سے جانا جاتا ہے، کاشتکاری کے حوالے سے بھی صوبہ پنجاب کے بعد صوبہ سندھ اہم ہے، اب تھر میں یہ منصوبے آنے والے برسوں میں پاکستان کی معیشت کو بے پناہ تقویت پہنچائیں گے ۔ قبل ازیں وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے تھرپارکر میں کوئلے سے چلنے والے 1650 میگاواٹ بجلی کے 2منصوبوں کا افتتاح کیا تھا جس سے کوئلے سے پیداہونے والی بجلی کی پیداوار 3300 میگاواٹ ہو جائے گی ۔ سرکاری خبررساں ادارے ’اے پی پی‘ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم محمد شہبازشریف نے اسلام کوٹ تھر کا ایک روزہ دور کیا اور 330 میگاواٹ تھل نووا تھر اور 1320 میگاواٹ شنگھائی الیکٹرک منصوبوں کا افتتاح کیا تھا ۔ اس موقع پر وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری، احسن اقبال، انجینئر خرم دستگیر خان، وفاقی وزرا چوہدری سالک حسین، مریم اورنگزیب، وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ، چینی نائب ناظم الامور پانگ چن شوئی اورسندھ کے وزیرِ توانائی امتیاز احمد شیخ بھی موجود تھے ۔ یہ منصوبے 3.53 ارب ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری سے تعمیر کیے گئے ہیں ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔