جمشید دستی نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا

جمشید دستی نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا
لاہور: سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ جنوبی پنجاب سے بڑی سیاسی شخصیت و سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ جمشید دستی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے زمان پارک میں خصوصی ملاقات کی۔ پاکستان تحریک انصاف کی حقیقی آزادی کی تحریک، تحریک کے سیاسی پروگرام اور چیئرمین عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے جمشید دستی کی تحریک انصاف میں شمولیت کا خیرمقدم کیا گیا۔ خیال رہے کہ دو دن قبل عمران خان سے پاکپتن سے لیگی سابق رکن اسمبلی سردار منصب علی ڈوگر نے ملاقات کی اور پی ٹی آئی میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کیا۔ منصب علی ڈوگر پاکپتن سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر دو مرتبہ ممبر قومی اسمبلی بنے ۔ اسکے علاوہ عمران خان سے قصور سے نامور خاتون سیاسی رہنما ناصر میو نے بھی ملاقات کی اور پی ٹی آئی شمولیت کا اعلان کیا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔