چاند رات اور عیدالفطر کے موقع پر غیر معمولی حفاظتی انتظامات کئے جائیں، خواجہ سلمان رفیق

چاند رات اور عیدالفطر کے موقع پر غیر معمولی حفاظتی انتظامات کئے جائیں، خواجہ سلمان رفیق
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزیر محکمہ صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ داخلہ میں سب کیبنٹ کمیٹی برائے لاءاینڈ آرڈرز کاپہلا اجلاس منعقد ہوا۔ 

اجلاس میں صوبائی وزیر محکمہ انڈسٹریز شافع حسین، صوبائی وزیر محکمہ ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان اور صوبائی وزیر محکمہ زراعت سید محمد عاشق حسین شاہ نے بطور کمیٹی ممبران کے شرکت کی۔

اجلاس میں ہوم سیکرٹری نور الامین مینگل، سپیشل سیکرٹری فضل الرحمن، ایڈیشنل سیکرٹری انٹرنل سیکورٹی، ڈی سی لاہور رافعہ حیدر، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سید علی ناصر رضوی اور تمام کمشنرز اور ڈی سی حضرات نے وڈیو لنک کانفرنس کے ذریعے شرکت کی۔

اجلاس میں ہوم سیکرٹری نورالاامین مینگل نے امن و امان سے متعلق بریفننگ بھی دی۔

 صوبائی وزیر محکمہ صحت خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ کی عوام کو پُرامن فضاء فراہم کرنا ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔ پنجاب میں امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل کوارڈی نیشن میں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ رمضان المبارک کے دوران سحری و افطاری، یوم علی، چاند رات اور عیدالفطر کے موقع پر غیر معمولی حفاظتی انتظامات کئے جائیں گے۔ 

صوبہ بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کو ان کے وطن واپس بھیجنے کیلئے حکمت عملی بھی بنائی جائے۔ اجلاس کے دوران بارڈر ملٹری پولیس اور بلوچ لیوی پولیس سے متعلق بھی بریفننگ لی گئی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے دوران نماز جمعہ اور تراویح کے اوقات میں فول پروف حفاظتی انتظامات کئے جا رہے ہیں۔