پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 22 مئی2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 22 مئی2021
کورونا کی تیسری لہر کا زور برقرار، خطرناک وائرس مزید 88 جانیں نگل گیا، اموات کی کل تعداد20 ہزار 177 ہوگئی، ملک بھرمیں تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 8 لاکھ 97 ہزار 468 ہوگئی، این سی اوسی حکام کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 7 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔لندن میں حسن نواز کے دفتر میں نامعلوم افراد کے داخلے کی کوشش، پولیس بلانے پر نقاب پوش افراد فرار ہوگئے، چاروں نامعلوم افراد نے چہرے ڈھاپنے ہوئےتھے، حسن نواز کے دفترمیں نواز شریف اور اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔شہباز شریف کی لندن میں پیش آنے والے واقعہ کی مذمت، کہا حسن نواز کے دفتر میں حملے کی نیت سے زبردستی غنڈوں کا گھس آنا انتہائی قابل مذمت، شرمناک اور تشویشناک امر ہے، لندن پولیس اور متعلقہ حکام اس واقعہ کی مکمل تحقیقات کرائیں اور ملوث عناصر کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ہوٹل میں میرے کمرے کا دروازہ توڑا اور آج پھر نواز شریف پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی گئی، خدا کسی کو کم ظرف اور بزدل دشمن نہ دے، نواز شریف کی زندگی کے ساتھ دوران حراست کھلواڑ کرنے والے اب تک باز نہیں آئے، نواز شریف کا مقابلہ اس سوچ سے ہے جس نے میری بیمار والدہ کی تصویریں بنانے کی کوشش کی۔نواز شریف وطن واپس آئیں، جیل میں مکمل سیکیورٹی ملے گی، ڈاکٹر شہباز گل کہتے ہیں حیرانی کی بات ہے کہ وہ خود لندن گئے اور واپس آنے کو تیار نہیں، اب وہاں پر ان کی سیکیورٹی کی ذمہ داری آپ اپنے سیاسی مخالفین پر ڈال رہی ہیں، اب بھی وقت ہے، اگر آپ کے والد لندن میں محفوظ محسوس نہیں کر رہے تو انہیں فوراً واپس آنا چاہیے، یہاں جیل میں انھیں مکمل سیکیورٹی ملے گی۔

Watch Live Public News