عمران خان جہانگیر ترین کی غیر قانونی سفارش نہیں کریں گے

عمران خان جہانگیر ترین کی غیر قانونی سفارش نہیں کریں گے
لاہور ( پبلک نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ایک خاندان کی طرح ہے ٗ خاندان میں غلط فہمی ہوتی ہے ٗ اپوزیشن کی چھوٹی چھوٹی جماعتیں لڈیاں ڈال رہی ہیں ٗ ا مید ہے اب ان کی کا پروپیگنڈہ دم توڑ جائے گا۔جہانگیر ترین گروپ کے ارکان سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کے تجربہ سیاستدان جو 1985 سے وہ اسمبلی سے ممکن ہیں ٗ آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ ان کا کتنا پولیٹیکل تجربہ ہے ٗ یہ وہ لوگ ہیں جن سے ہماری پارٹی کو استفادہ کرنا چاہیے ٗ جس طرح سے نعمان لنگڑیال اور دیگر دوستوں نے عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے ٗ پاکستان تحریک انصاف سے ان کا جو تعلق ہے ٗ اس پر ان کو فخر ہے ٗ یہی وہ بنیادی چیزیں ہیں جس پر ان کو فخر ہے ٗ باقی چھوٹے موٹے مسئلے پر غلط فہمی ہو بھی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بڑے معاملات پر کوئی اختلاف نہیں کہ عمران خان ہمارے لیڈر اور جہانگیر ترین کے معاملات پر پہلے بھی ہم نے بہت واضح موقف رکھا ہے ٗ تحریک انصاف کے اندر مجھے پوری طرح یقین ہے کہ نہ تو جہانگیر ترین صاحب کو توقع ہے کہ عمران خان ان کیلئے کوئی غیر قانونی سفارش کریں گے اور نہ ہی عمران خان کا یہ مذاج ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ میرٹ پر علی ظفر کی جو کمیٹی بنائی گئی ہے اس کی رپورٹ آئے گی ٗ اس کا انتظار ہمیں بھی ہے اور ہمیں اس رپورٹ پر اعتبار ہے اور وہ رپورٹ ہماری پارٹی کی لائن طے کرے گی ٗ جہاں تک ان کے کورٹ کیسزکا تعلق ہے وہ دوسرا معاملہ ہے ٗ نہ جہانگیر ترین کہیں گے کہ ان کو ایکسٹرا ڈیل کیا جائے اور نہ ہی عمران خان کی کوئی پالیسی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے خاندان کی طرح چلنے کا فیصلہ کیا ہے ٗ کوئی گروپنگ کا معاملہ نہیں ٗ ہم تمام لوگوں نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام مسائل ہم بیٹھ کر حل کریں گے ٗ عمران خان کی قیادت میں ہم سب اکٹھے ہیں اور وزیر اعظم نے جو مجھے اور دیگر ساتھیوں کو جو ٹاسک دیا ہے اس پر ہم طریقے سے کام کریں گے ٗ لوگوں کو غلط فہمی ہوجاتی ہے کہ ان کے اختلاف ہو جائیں۔

Watch Live Public News