آڈیو لیکس : جوڈیشل انکوائری کمیشن کا آج کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری

آڈیو لیکس : جوڈیشل انکوائری کمیشن کا آج کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری
اسلام آباد: جوڈیشل انکوائری کمیشن نے آج کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا ہے۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں قائم کیے گئے 3 رکنی کمیشن میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق اور چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نعیم اختر افغان شامل ہیں۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کمیشن کا آئیندہ اجلاس 27 مئی کو صبح دس بجے ہوگا،آڈیوز میں شامل شخصیات کو کمیشن کے سیکرٹری کی جانب سے نوٹسز جاری کئے جائیں گے، کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹسز اٹارنی جنرل آفس اور کورئیر کے ذریعے بھیجے جائیں گے۔ حکم نامے کے مطابق کمیشن کے نوٹسز موصول کرنے والے کی تصاویر لی جائیں گی ، نوٹس موصول کروانے کیلئے ایک سے زائد مرتبہ کوشش کی جائے گی، نوٹسز کی عدم تعمیل کی صورت میں متعلقہ شخص کی دیوار پر نوٹس چسپاں کیا جائے گا۔ انکوائری کمیشن کاروائی کے دوران اعتراض اٹھانے والوں کو جرح کا موقع دیا گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔