عوام کیلئےخوشخبری،گیس کی قیمتیں نہیں بڑھیں گی

عوام کیلئےخوشخبری،گیس کی قیمتیں نہیں بڑھیں گی
کیپشن: عوام کیلئےخوشخبری،گیس کی قیمتیں نہیں بڑھیں گی

ویب ڈیسک: گیس صارفین کیلئےخوشخبری، اوگرا نےدونوں کمپنیوں کے گیس مہنگی کرنے کےمطالبات ناجائز قراردیدیئے، سوئی ناردرن کمپنی کو یکم جولائی سے گیس 10فیصد سستی کرنے کی سفارش کردی۔

تفصیلات کے مطابق یکم جولائی سےسوئی ناردرن کمپنی کو گیس 10 فیصد سستی کرنےکی سفارش کی گئی ہے،جبکہ نیا اوسط ٹیرف 179 روپے 17 پیسےکمی کے ساتھ 1636 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کیا گیا

سوئی سدرن میں 4 فیصد کمی کے ساتھ ریٹ 1401 روپے 25 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردیا گیا، سوئی ناردرن کمپنی میں کمی کا نوٹیفکیشن وفاقی حکومت سےمشاورت کے بعد جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان اوگرا کےمطابق سوئی ناردرن نےروپےکی شرح تبادلہ کے اثرات فی ایم ایم بی ٹی یو 862.61 روپےبتائے، اوگرا نے 580.59 پیسے کی منظوری دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک، فرٹیلائزر، سی این جی، سیمنٹ کیلئے اگست سے گیس نرخوں میں اضافے کی تیاریاں شروع ہوگئی،پروٹیکٹڈ اور نام پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے بل 100 سو روپے سے 400 روپے تک بڑھانے کی تجویز کی گئی ہے جبکہ آئی ایم ایف سے شئیر پلان میں کمرشل روٹی تندرو کیلئے گیس نرخوں میں اضافہ نہ کرنے کی تجویز ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف مشن سے معاشی ٹیم کے گیس سیکٹر کیلئے ٹیرف، گردشی قرضہ، ریفارمز پر مذاکرات اور آئی ایم ایف مشن کو گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ کم کرنے کیلئے 3 پلان آئی ایم ایف سے شئیر کیے گئے جبکہ آئی ایم ایف مشن کو فرٹیلائزر پلانٹس کیلئے بھی گیس نرخوں میں اضافے کی تجاویز دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہناہے کہ مشن کو گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ کم کرنے کیلئے ڈیویڈنڈ اسکیم پر بھی بات چیت کی گئی،ریکوریوں، اصلاحات اور ٹیرف سے متعلق ڈیٹا آئی ایم ایف کو بروقت شئیر کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

Watch Live Public News