پرویزرشید نے اپنی حکومت کی گندم تحقیقات پر سوالیہ نشان اٹھا دیے

پرویزرشید نے اپنی حکومت کی گندم تحقیقات پر سوالیہ نشان اٹھا دیے
کیپشن: Parvezershed raised questions about his government's wheat probe

ویب ڈیسک: پرویز رشید نے اپنی حکومت کی گندم تحقیقات پر سوالیہ نشان اُٹھا دیے۔ 

تفصیلات کے مطابق سینئر لیگی رہنما نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اصل ذمہ داران وہ لوگ ہیں جنہوں نے گندم درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان زرمبادلہ کے ذخائر کے لیے دربدر بھیک مانگ رہا ہے۔ آج ہمارا سب سے بڑا مسئلہ تجارتی خسارے اور ڈالرز کی کمی کا ہے۔ 

سینٹر پرویز رشید نے کہا کہ اگر کسی نے جان بوجھ کر اپنے مفادات کے لیے یا نالائقی سے گندم درآمد کا فیصلہ کیا تو وہ قصور وار ہے۔ بحیثیت شہری حکومت سے درست ایکشن کا مطالبہ کر سکتا ہوں۔ اصل ذمہ داروں کو بے نقاب کیا جائے اور اُنھیں قانون کے حوالے کیا جائے۔

Watch Live Public News