’گورنر سٹیٹ بینک ملک کو دیوالیہ کرنا چاہتے ہیں ‘

’گورنر سٹیٹ بینک ملک کو دیوالیہ کرنا چاہتے ہیں ‘
ویب ڈیسک: گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا ایک بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ روپے کی قدر گرنے سے اوورسیز پاکستانیوں کو فائدہ پہنچا ہے، اس فائدے کو بھی مد نظر رکھا جائےکہ کتنے لوگ مستفید ہوئے۔ قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنماء خواجہ آصف نے کہا کہ دو روز قبل سٹیٹ بینک کے گورنر رضاباقر نے عشائیے میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ روپے کی قدر گرنے سے اوورسیز پاکستانیوں کو بڑا فائدہ پہنچا ہے جبکہ عمران خان تو کنٹینر پر کہتا تھا کہ ڈالر ایک روپیہ مہنگا ہو تو کئی ہزار ارب قرضہ بڑھ جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا یہ لوگ سٹیٹ بینک نہیں چلا رہے بلکہ پاکستان کا دیوالیہ کرنے کے لیے لگائے گئے ہیں، ایسے لوگوں کو شٹ اپ کال ملنی چاہیے.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔