ویب ڈیسک : وفاقی وزیردفاع اور رہنما ن لیگ ن خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر بانی پی ٹی آئی عمران خان سے متعلق طویل ٹوئٹ میں ان کی نجی زندگی سے متعلق انتہائی سنگین اور الزامات لگا دیے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ثنا اللہ مستی خیل کے اسمبلی اجلاس میں خطاب کے دوران خواجہ آصف کے بارے میں نازیبا ریمارکس کے بعد جنگ لمبی ہوتی نظر آرہی ہے ۔
یادرہے نامناسب الفاظ کی ادائیگی پر قائمقام اسپیکر قومی اسمبلی نے ثناء اللہ مستی خیل کی اسمبلی رکنیت بجٹ سیشن تک معطل کردی ہے۔
خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس(سابق ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کیا جس کے ابتدائی جملوں کا آغاز کچھ یوں ہے کہ ’سُن سُن کر کان پک گئے ہیں کہ عمران خان نے سسٹم کو ننگا کر دیا۔ اسٹیبلیشمنٹ کو ننگا کرگیا۔ نون لیگ کو ننگا کرگیا۔ پیپلز پارٹی ننگی ہو گئی۔ فضل الرحمن ننگا ہو گیا‘۔
خواجہ آصف نے عمران خان پر شادی شدہ خاتون سے ’ناجائز تعلقات‘ رکھنے کا الزام بھی عائد کیا اور کہا کہ ’قوم کو پہلی بار پتہ چلا کہ عمران خان نے اپنی حکومت میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا قرضہ لیا تھا، سب سے بڑا قرضہ لے کر کوئی ایک میگا پراجیکٹ مکمل نہیں کیا، حتی کہ کوئی ہسپتال اور یونیورسٹیاں تک نہیں بنائیں، لیکن وہ ننگا نہیں ہوا‘۔
وزیر دفاع نے اپنی ٹوئٹ میں عمران خان کے دور اقتدار میں ’آئی ایم سے تاریخ کا بدترین معاہدہ‘ کرنے کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ’بیک وقت سعودی عرب، چین، امریکہ، یورپ، ترکی اور ملائشیا‘ سے تعلقات بگاڑ لیے تھے۔
خواجہ آصف نے نام لیے بغیر کہا عمران خان کو مخاطب کر کے کہا کہ ’ملک کے بڑے بڑے فیصلے اپنی تعویز گنڈوں والی بیوی کی راہنمائی سے کرتا رہا‘۔
انہوں نے 190 ملین پاؤنڈ اور نواز شریف کی لندن میں 60 لاکھ ڈالر کی پراپرٹی کا بھی ذکر کیا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ’ نواز شریف کی لندن میں 6 ملین پراپرٹی کا حساب مانگنے والے نے ملک ریاض کو اسی لندن سے وصول ہونے والے ثابت شدہ 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کی رقم آرام سے واپس بخش دی، لیکن وہ پھر بھی ننگا نہیں ہوا‘۔
خواجہ آصف نے عمران خان کو ’جھوٹا، منافق، توہم پرست، کینہ پرور‘ قرار دیا اور کہا کہ ’اقتدار کی ایسی ہوس ہے کہ کرسی کے حصول کے لیے پورے ملک کو داؤ پر لگا سکتا ہے، لیکن وہ ننگا نہیں ہوا‘۔