ٹی20ورلڈکپ،پہلےمیچ میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو شکست

ٹی20ورلڈکپ،پہلےمیچ میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو شکست
سڈنی: ٹی 20ورلڈ کپ کے سُپر 12 مرحلے کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو 89 رنز سے شکست دے دی۔ سُپر 12 مرحلے کا افتتاحی میچ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں گروپ 1 کی آسٹریلیا کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوا۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنائے جبکہ آسٹریلوی ٹیم 111 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ کیویز کے اوپنر ڈیون کونوے نے 58 گیندوں پر 92 رنز کی بنائے۔ اس کے علاوہ کپتان کین ولیمسن نے 23 رنز اسکور کیے، فِن ایلن نے 16 گیندوں پر 42 رنز بنائے، گلین فلپس 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ جیمز نیشم 26 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا نے ایک وکٹ جبکہ جوش ہیزل ووڈ نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اس کے علاوہ جوش ہیزل ووڈ نے دو جب کہ ایڈم زمپا نے ایک وکٹ حاصل کی۔ آسٹریلیا کے بیٹر گلین میکسویل نے سب سے زیادہ 28 رنز سکور کئے، کپتان ایرون فنچ 13، ڈیوڈ وارنر 5، مچل مارش 16، مارکس اسٹوائنس 7، ٹم ڈیوڈ 11، میتھیو ویڈ 2، پیٹ کمنز 21، مچل اسٹارک 4 اور ایڈم زمپا صفر رنز پر آؤٹ ہوگئے۔ جبکہ جوش ہیزل ووڈ نے 1 رن بنایا اور ناٹ آؤٹ رہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے 2 اور لوکی اور ایش سوڈھی نے 1 ،1 وکٹ حاصل کی اس کے علاوہ ٹم ساؤتھی اور مچیل سینٹنر نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں ۔ آج کے دوسرے میچ میں انگلینڈ اور افغانستان آمنے سامنے ہوں گے۔ واضح رہے کہ ٹی 20ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں کوالیفائنگ میچز کھیلے گئے ہیں، ٹورنامنٹ کے لیے کل 8 ٹیموں کو دو گروپس(گروپ اے اور گروپ بی) میں تقسیم کیا گیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔