ملک میں کورونا کیسز اور اموات میں مسلسل اضافہ،مکمل لاک ڈاؤن ہوگایاپابندیاں مزیدسخت کی جائیں گی، وزیراعظم کی زیرصدارت آج قومی رابطہ کمیٹی برائےکورونا کے اجلاس میں اہم فیصلے کئے جائیں گے، 13 فیصد سے زیادہ شرح والے علاقوں میں لاک ڈاؤن کی تجویز، اجلاس میں کورونا ویکسین کی فراہمی اور ویکسی نیشن کے عمل میں تیزی لانے پر بھی غور ہوگا۔
پنجاب میں کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری، مثبت کیسز میں کمی نہ آسکی، چوبیس گھنٹوں میں 81افراد جان کی بازی ہار گئے، مجموعی تعداد 7799 ہوگئی، حکومت پنجاب نے بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے باوجود پبلک ٹرانسپورٹ بھی کھول دی۔
پشاور ہاٸی کورٹ کی طرف سے کورونا صورتحال پر ماتحت عدالتوں کو ایس او پیزپر عمل درآمد کےلئے سخت ہدایات جاری، کہا گیا ہے کہ کورونا کیسز میں حالیہ اضافہ تشویشناک ہے، مزید پھیلاؤ روکنے کےلیے ہدایات پر سختی سے عمل کیا جائے، صرف مخصوص اور انتہاٸی اہم کیسز کی سنواٸی کی جائے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے کورونا کے باعث اے اور او لیول کےامتحانات روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا، چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دئیے کہ عدالتوں کا کام نہیں کہ ملک کے پالیسی معاملات میں مداخلت کرے، کورونا سے متعلق جتنے معاملات آئے، ہم نے این سی او سی پالیسی فیصلوں میں مداخلت نہیں کی۔
عالمی وبا سے نمٹنے کےلئے حکومتی کوششوں میں تیزی، چین سے خریدی گئی کورونا ویکسین پاکستان پہنچ گئی، پاک فضائیہ کاخصوصی طیارہ ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں لے کراسلام آباد پہنچا، این سی او سی کی شہریوں سے ویکسین لازمی لگوانے کی اپیل۔