سیاحت سے ملک کا قرضہ اتر سکتا ہے: وزیراعظم

سیاحت سے ملک کا قرضہ اتر سکتا ہے: وزیراعظم

مری: وزیر اعظم عمران خان نے مری میں کوہسار یونیورسٹی کا افتتاح کردیا۔ ادارے کے قیام کا مقصدسیاحت کے شعبے میں تربیت یافتہ افرادی قوت پیدا کرنا اور سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔

یونیورسٹی میں ہوٹل مینجمنٹ، ٹریول اینڈ ٹورازم سے منسلک شعبوں میں تعلیم و تربیت پر توجہ دی جائے گی۔ وزیراعظم نےاحساس سکالرشپ پروگرام کےتحت ہونہارطلبامیں چیک تقسیم کئے۔

اس موقع پر وزیراعظم کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ ٹورازم پاکستان کا مستقبل ہے، سیاحت کی ترقی سے ملک کے قرضے ادا کرسکتے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا پاکستان بدلنے والا ہے، سارے علاقے ترقی کریں گے، کوہسار یونیورسٹی سیاحت کے فروغ کےلیے بہت اہم ہے، سوشل میڈیا کی وجہ سے ٹورازم بڑھ رہی ہے، برآمدات سے کہیں زیادہ پیسہ ٹورازم سے کما سکتے ہیں۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔