رواں مالی سال کے آخری 3 ماہ میں ایف بی آر کیلئے ٹیکس وصولیوں کا بڑا ہدف

رواں مالی سال کے آخری 3 ماہ میں ایف بی آر کیلئے ٹیکس وصولیوں کا بڑا ہدف

لاہور (پبلک نیوز) ایف بی آر کو اپریل جون عرصہ میں 1310 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کرنی ہیں۔ ایف بی آر کو ہر ماہ اوسط 436 ارب روپے کے ٹیکس جمع کرنے ہوں گے۔ رواں مالی سال ایف بی آر کیلئے 4967 ارب روپے کا ٹیکس ہدف مقرر کیا گیا تھا۔ آئی ایم ایف نے کورونا کے باعث ٹیکس ہدف میں نظر ثانی کر کے 4767 ارب روپے کر دیا۔

رواں مالی سال مارچ میں ایف بی آر نے 475 ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا۔ ایف بی آر نے مارچ 2021 کے 439 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 475 ارب روپے کا ٹیکس حاصل کیا۔ مارچ میں ٹیکس وصولی 108 فیصد رہی۔ رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ میں ٹیکس وصولی میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 10 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا۔

رواں مالی سال کے جولائی مارچ میں ٹیکس وصولی 100 ارب روپے ہدف سے زائد رہی۔ پہلے نو ماہ میں ٹیکس وصولی کا ہدف 3290 ارب روپے تھا جبکہ وصولیاں 3390 ارب روپے رہیں۔ رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ میں ٹیکس ریفنڈ میں 74 فیصد اضافہ ہوا۔ رواں مالی سال جولائی مارچ عرصہ میں 177 ارب روپے کے ٹیکس ریفنڈ کیے گئے۔

گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 102 ارب روپے کے ٹیکس ریفنڈ ادا کیے گئے۔ رواں مالی سال انکم ٹیکس ریٹرنز میں 8 فیصد اضافہ ہوا۔ گزشتہ مالی سال 26 لاکھ افراد نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروائے۔ رواں مالی سال 28 لاکھ افراد نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروائے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔