آج حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کایوم شہادت منایاجارہاہے۔ مذہبی اور سماجی تنظیمیں اس موقع پر سیمینارزاوردیگرتقریبات کاانعقاد کریں گی۔ملک کے مختلف حصوں میں مقررہ راستوں پرجلوس بھی نکالے جائیں گے۔علماء اورمشائخ حضرت علی کی زندگی کے مختلف پہلوئوں کواجاگرکریںگے۔اُدھرحضرت علی کے یوم شہادت کے موقع پر ملک بھرمیں سکیورٹی کے جامع انتظامات کئے گئے ہیں۔