منڈی بہاؤالدین :تھانہ قادر آباد کے علاقہ ہمبڑ کے قریب معروف قانون دان محمود پرویز رانجھا کی گاڑی پر فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں ایڈووکیٹ محمود پرویز رانجھا ڈرائیور سمیت جاں بحق ہو گئے جبکہ انکابیٹا شدید زخمی ہے. پولیس کے مطابق زخمی ایڈووکیٹ دانیال کو لاہور ریفر کردیا گیا ہے، فائرنگ کرنے والے ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، مقتول محمود پرویز رانجھا سابق صدر بار ایسوسی ایشن منڈی بہاوٴالدین بھی رہ چکے ہیں.