پی ٹی آئی سے مذاکرات، 26 اپریل کو اتحادی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس طلب

پی ٹی آئی سے مذاکرات، 26 اپریل کو اتحادی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس طلب
ملک میں ایک ہی دن انتخابات کرانے کیلئے پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات کے حوالے سے وزیر اعظم شہباز شریف نے 26 اپریل کو اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور عید کی مبارکباد دی، دونوں رہنماؤں کے درمیان موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے کہا کہ آپ سے ملاقات کے بعد اتحادی جماعتوں سے مشاورت کر رہا ہوں، 26 اپریل کو اتحادی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس بلایا ہے۔ سراج الحق نے کہا بطور وزیراعظم آپ کی زیادہ ذمہ داری ہے کہ سیاسی بحران کا حل نکالیں۔ دوسری جانب حکومتی جماعتوں اور پی ٹی آئی میں رابطوں اور مذاکرات کی کوششیں جاری ہیں۔ خیال رہے کہ چند روز قبل سپریم کورٹ آف پاکستان نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتیں آپس میں مذاکرات کریں تو انتخابات کی تاریخ آگے کرنے میں گنجائش نکالی جاسکتی ہے انہوں نے حکم دیا کہ 27 اپریل تک مذاکرات کرکے عدلات کو بتائیں ۔ سپریم کورٹ نے یہ بھی حکم میں کہا کہ 14 مئی کو پنجاب میں انتخابات کا حکم اب بھی اپنی جگہ پر موجود ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔