وزیر اعظم کا بحرین کے بادشاہ سے ٹیلیفونک رابطہ ، عیدالفطر کی مبارکباد

وزیر اعظم کا بحرین کے بادشاہ سے ٹیلیفونک رابطہ ، عیدالفطر کی مبارکباد
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر مبارکباد دی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ کو ٹیلی فون کر کے عید الفطر کے پرمسرت موقع پر مبارلباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے پاکستان کی مملکت بحرین کے ساتھ تاریخی، باہمی احترام، مشترکہ عقیدے اور مشترکہ مفادات پر مبنی برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اعادہ کیا۔ انہوں نے دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور انہیں باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی تعلقات میں تبدیل کرنے کے وسیع امکانات کا خاص طور پر حوالہ دیا۔ بحرین کے بادشاہ عزت مآب حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ نے وزیر اعظم کی عید کی مبارکباد کا گرمجوشی سے جواب دیا اور پاکستانی عوام کے لیے مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا اور وسیع کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کی خواہش کا اعادہ کیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔