9 مئی مقدمات: شیخ رشید نے بریت کی درخواست دائر کر دی

9 مئی مقدمات: شیخ رشید نے بریت کی درخواست دائر کر دی
کیپشن: 9 مئی مقدمات: شیخ رشید نے بریت کی درخواست دائر کر دی

ویب ڈیسک: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے 9 مئی کے مقدمات کیخلاف بریت کی درخواست دائر کر دی۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید اور انکے بھتیجے شیخ راشد شفیق کے خلاف 9 مئی کے 3 مقدمات کی سماعت ہوئی، شیخ رشید اپنے وکلاء سردار رازق اور سردار شہباز کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔

https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-04-23/news-1713856997-5301.mp4

API Response: No news found against this URL: https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-04-23/news-1713856997-5301.mp4

دوران سماعت شیخ رشید کے وکیل نے بریت کی درخواست دائر کر دی، عدالت نے درخواست بریت پر نوٹس جاری کرتے ہوئے تینوں مقدمات کی سماعت 14 مئی تک ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے خلاف 9 مئی کے حوالے سے تھانہ کینٹ، مورگاہ اور ٹیکسلا میں مقدمات درج ہیں۔ 

شیخ رشید کی میڈیا سے گفتگو
عدالت پیشی کے موقع پر شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے خلاف تمام جھوٹے مقدمات ہیں، جو جیل نہ رہ سکا اسکی گواہیاں ہمارے خلاف ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہر روز مقدمات میں پیشیاں ہو رہی ہیں، قانون اور آئین کے دائرے میں کیس لڑیں گے اور مقدمات ختم ہوں گے۔ مقدمات کی بھرمار ہے، درجنوں مقدمات درج ہیں۔

شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت بلکل ناکام ہو چکی ہے، عوام مر رہی ہے، عوام پس چکی ہے،عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے، ہمیں ہر روز عدالتوں میں پیش ہونا پڑتا ہے،ایسے ایسے مقدمات بنائے گئے کہ دنیا ان پر ہنسے گی،ایک شخص پاکستان میں موجود ہی نہیں تھا اس پر بھی مقدمہ بنایا گیا کہ وہ ملوث ہے،کوئی روز خالی نہیں ہے، 1 ماہ میں 7 پیشیاں ہوتی ہیں۔

شیخ رشید نے  مزید کہا کہ میرے وکیل کو روز کسی نہ کسی کیس میں عدالت پیش ہونا پڑتا ہے،حکومت کو سارے کیسسز واپس لینے ہوں گے،لوگوں کو لاکھوں میں تعداد میں مقدمات بنائے گئے، یہ لوگ اپنی موت خود مریں گے ،عوام کو اگر ریلیف دینا ہے تو یہ جھوٹے مقدمات ختم کرنا ہوں گے،قانون اور آئین کے دائرے میں یہ کیس ختم ہون گے اور ہم یہ کیس جیتیں گے۔