سیاحت کو فروغ دینے کیلئےSIFCکیجانب سے2 اہم مقامات کی نقاب کشائی

کیپشن: سیاحت کو فروغ دینے کیلئےSIFCکیجانب سے2 اہم مقامات کی نقاب کشائی

پبلک نیوز: سیاحت کو فروغ دینے کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل ( SIFC)کی جانب سے دو اہم مقامات کی نقاب کشائی، انٹیگریٹڈ ٹورازم زونز (ITZs) ٹھنڈیانی اور گنول کو خیبرپختونخوا میں سیاحت کے اہم مقامات میں تبدیل کرنے کیلئے تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل ( SIFC) نے ان دونوں مقامات کی نشاندہی جو کہ سیاحت کے فروغ کی جانب پہلا قدم ہے، ٹھنڈیانی (ایبٹ آباد) اور گنول (مانسہرہ) میں انٹیگریٹڈ ٹورازم زونز (ITZs) کی نقاب کشائی پاکستان کی سیاحت کے شعبے میں ترقی کی جانب اہم قدم ہے۔

ٹھنڈیانی میں 58 اور گنول میں 60 ایکڑ اراضی پر محیط یہ زونز پبلک پرائیویٹ سٹیک ہولڈرز کے درمیان مشترکہ کوششوں کی نمائندگی کرتے ہیں،انٹیگریٹڈ ٹورازم زون (ITZ) ٹھنڈیانی پر سیاحوں کیلئے ایسی سہولیات دستیاب ہونگی جہاں وہ اپنے اہلخانہ کے ساتھ محظوظ ہوسکیں گے۔

ان زونز میں سیاحوں کو بہترین رہائشی اپارٹمنٹس، دیہات کا ماحول اور بہترین کھانے فراہم کئے جائینگے،انٹیگریٹڈ ٹورازم زون (ITZ) گنول پاکستانی ثقافت اور ہنرمندی کے فروغ کا مرکز ہوگا، یہاں آنے والے سیاحوں کو علاقے کی منفرد جھلک ملے گی،ان انٹیگریٹڈ ٹورازم زونز (ITZs) کی ترقی سے سیاحت کو مزید فروغ  ملے گا جس سے پاکستان کی عالمی مسابقت میں اضافہ ہوگا۔

ٹھنڈیانی اور گنول کی قدرتی خوبصورتی اور ثقافتی ورثے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے یہ زونز ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کو راغب کرنے کیلئے تیار کئے جائینگے۔

Watch Live Public News